بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں شدید ترین گرمی کا آغاز، درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)دادو اور جیکب آباد میں سورج آگ برسانے لگا، دادو میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیکب آباد میں درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، انسان تو انسان پرندے بھی گر کر بے ہوش ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کا پارہ ہائی ہو گیا ہے اور سورج آگ برسانے لگا ہے محکمہ

موسمیات کے مطابق جیکب آباد میں جمعرات کے روز گرمی کا درجہ حرارت 50سینٹر گریڈرکارڈ کیا گیا ہے، جیکب آباد میں شدید گرمی کے باعث انسان تو انسان پر اڑنے والے پرندے بھی گر کر بے ہوش ہونے لگے اولڈ میونسپل روڈ پر چیل کر گر بے ہوش ہو گئی جس نوجوان پانی پلا کر ہوش میں لایا ہوش میں آنے کے بعد چیل اڑ ہو گئی گرمی کا پارہ ہائی ہونے کے بعد شہر کے راستے ویران ہو گئے اور لوگ گھروں تک محدود ہو گئے گرمی میں اضافے کے بعد سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا لوٖڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں نے چیف سیپکو سمیت ایم این اے او ایم پی اے سے ایشیاء کے گرم ترین علاقے جیکب آباد کو گرمی میں خصوصی ریلیف دیکر لوڈشیڈنگ فری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سکھر میں سورج آگ اگلنے لگا، پارہ 41 سے 43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،سڑکوں پر سناٹے، شہری پریشان، مزید اضافے کا امکان، شہر میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق سکھر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکھر کا درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ سے 43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے گرمی بڑھنے کے باعث شہر کی سڑکوں پر سناٹے چھا گئے ہے محکمہ موسمیات کے مطابق

گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محبوس ہوکر رہ گئے،سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم نظر آیا جبکہ ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کیساتھ ریٹ بھی بڑھا دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب کے اہم شہروں میں گرمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…