جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اکشے کمار کا فلم میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے انکار

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار اکشے کمار نے فلم میں پاکستان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت میں آئے روز ایسی فلمیں بنتی رہتی ہیں جس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا جاتا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ کئی فلموں میں مسلمان مخالف جذبات بھی دکھائے جاتے ہیں۔ اداکاروں کو تو اپنے

معاوضے سے غرض ہوتی ہے وہ پیسوں کی خاطر کچھ بھی بول جاتے ہیں لیکن بھارتی اداکار اکشے کمار نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے صاف انکار کر دیا تھا، میڈیا ذرائع کے مطابق اکشے کمار حب الوطنی پر مبنی کئی فلمز کر چکے ہیں، اداکار نے فلم اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں میں پاکستان کے خلاف نہ صرف نامناسب زبان استعمال کرنے سے انکار کیا بلکہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان مخالف لائنز کو سکرپٹ سے ختم نہ کیا گیا تو وہ فلم چھوڑ دیں گے۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے گلوکار میکا سنگھ کے پاؤں چھولیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی کافی شاپ کے باہر راکھی ساونت اور میکا سنگھ کی ملاقات ہوئی جسے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔دونوں نے کیمروں کے سامنے سلمان خان کی فلم‘رادھے’کی تعریف کی جبکہ اس دوران میکا نے بتایا کہ گزرتے ہوئے راکھی کو دیکھا تو فوری چلا آیا۔میکا نے کہا کہ بگ باس کا رواں سیزن صرف اور صرف راکھی کی وجہ سے چلا ہے۔ اس پر راکھی نے میکا کے پاؤس چھوئے اور شکریہ ادا کیا۔اپنی تعریف پر راکھی بھی چپ نہ رہ سکیں اورمیکا کی تعریف شروع کردی۔خیال رہے کہ 2006 میں راکھی ساونت اور میکا سنگھ کا اسکینڈل سامنے آیا تھا اور ایک ٹی وی شو کے دوران اچانک میکا سنگھ نے راکھی

کا بوسہ لے لیا تھا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔دوسری جانب بالی وڈ کے سلو میاں نے اپنی فلم رادھے کا ریویو کرنے پر بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمال آر خان کے خلاف کیس ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں درج کیا گیا ہے۔

کمال آر خان نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ سلمان خان یہ ہتک عزت کا مقدمہ آپ کی مایوسی کا ثبوت ہے۔ میں فلموں کے ریویوز اپنے فالوورز کے لیے کرتا ہوں۔ آپ کو مجھے فلم ریویوز کرنے سے روکنے کے بجائے بہتر فلمیں بنانی چاہئیں۔ میں سچائی کیلئے لڑتا رہوں گا، کیس کیلئے شکریہ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…