تحصیل ساھیوال ( این این آئی) کروناوائرس،قیامت کی نشانیوں میں ایک اور نشانی ظاہر ہوگئیـ تفصیلات کے مطابق شیخ عمران حسین سن 2004،یعنی آج سے17 سال پہلے طلبہ کو لیکچر کے دوران کہا کہ صحیح بخاری کی حدیث ہے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم لوگ
بیت اللہ حج اور عمرہ جاری رکھو گے،حتی کہ یاجوج ماجوج کے خروج کے بعد بھی قیامت کا دن اس وقت تک نہیں آے گا جب تک تم حج ترک نہیں کروگے پس ثابت ہوتا ہے جس دن حج ترک کردیا جاے تو اس کا مطلب ھے کہ یاجوج ماجوج کا خروج آج سے پہلے ہوچکا ہے، میں آپ سے پوچھتا ہوں اپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا وجہ ہوگی؟ جس کیلئے حج کو ترک کردیا جاے گا؟ طلبہ میں کسی نے کہا جب دجال کی حکومت ہوگی تو کسی نے کہا عالمی جنگ؟ یہ جواب بھی اچھا لگتا ہے، جب اسرائیل اپنی حدود کو وسیع کرنے کیلے عالمی جنگ شروع کرے گا اس جنگ کے خطرات کے پیش نظر سعودی حکومت کو حج پہ پابندی لگانی پڑے گی کیونکہ ایسا حج سعودی عرب کی سکیورٹی کیلے خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ جھوٹی من گھڑت کہانی گھڑ لیں شاید کوئی وائرس ایجاد کرلیں جو انسانی صحت کیلے خطرناک ہوسکتا ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو اسکا حصہ بناکر کوئی ہدایات جاری کردیں اور اس کے بعد حج روک دیا جاے اور اگلے سال بھی اسی طرح حج روکے رکھیں گے۔