منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد اب ڈالر 155 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 35پیسے کے

اضافے سے154.85روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے مہنگا ہوکر 155.10روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کے اضافے سے154.35روپے سے بڑھ کر154.75روپے اور قیمت فروخت154.45روپے سے بڑھ کر154.85روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے154.30روپے سے بڑھ کر154.80روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر155.10روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے188روپے سے بڑھ کر188.50روپے اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر190روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے217.50روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت219روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2850روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ12ہزار750روپے کی بلندسطح پر پہنچ گیا ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت23 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1907ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت2850روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت2443روپے کے اضافے سے96ہزار665روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کے اضافے سے1480روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…