جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

پرائیویٹ سکولز کی سپریم کونسل نے اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولز فوری کھولنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 27  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پرائیویٹ سکولز کی سپریم کونسل نے اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولز فوری کھولنے کا مطالبہ کر دیا ۔ بدھ کو اجلاس کے دور ان سپریم کونسل نے کہاکہ گزشتہ کچھ دن سے کیسز5فیصد سے کم ہوکر تین فیصد ہوگئے ،کیسز3فیصد تک اسلام آباد میں کم ہوکر آگئے پھر بھی سکولز بند ہونا افسوسناک ہے۔ مشترکہ فیصلہ کیاگیاکہ حکومتی اعلان کے مطابق پانچ فیصدسے

کم والے ڈسٹرکٹ کے سکولز فوری کھولیں جائیں۔ سپریم کونسل نے کہاکہ حکومت اسلام آباد میں فوری سکولز کھولنے کانوٹیفکیشن کرے،سکولز پر چھاپوں کی بھی سریم کونسل بھرپور مذمت کرتی ہے۔ دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات 1 ماہ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تجویز دی ہے کہ اگلے ماہ جون میں طلبہ کی کلاسز کھلی رکھی جائیں اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔ پنجاب کے اسکولوں میں اگست سے نئے سیشن کا آغاز کیا جائے۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات محدود کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔واضح رہیکہ این سی او سی نے کرونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے جبکہ 5 فیصد سے زائد کیسز رکھنے والے علاقوں کے حوالے سے فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا۔اس وقت پنجاب کے جن اضلاع میںاسکول بند ہیں ان میں لاہور، راول پنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اٹک، لیہ، اوکاڑہ،بہاولپور، لودھراں،رحیم یارخان، بھکر، خانیوال ،میانوالی میں بھی سکول بند ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ غازی خان،خوشاب،ملتان میں بھی تعلیمی ادارے بند ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…