جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

ملتان میں دوا کھا کر جاں بحق 3 بچوں کے والد نے خودکشی کر لی

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ملتان میں 21 اور 22 مئی کو ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی دوائی کھا کر انتقال کر جانے والے 3 بچوں کے والد کا بھی انتقال ہو گیا۔ملتان کے علاقے حامد پور کنورہ میں 3 بہن بھائیوں کا مبینہ طور پر ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے کھانسی کی دوائی دینے سے انتقال ہوا تھا

جس کے بعد تینوں بچوں کا والد غلام حسین بھی اپنے گھر میں مبینہ طور پر دوا کھانے کے بعد انتقال کر گیا۔غلام حسین کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔غلام حسین کے ایک رشتے دار محمد اکبر کے مطابق شبہ کیا جا رہا ہے کہ غلام حسین نے گھر میں کوئی زہریلی دوا کھائی ہے جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی،ابتدائی تحقیق کے مطابق واقعہ کو خودکشی کہا جارہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش سے اصل صورتِ حال سامنے آسکے گی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق میں واقعہ خودکشی لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے، فرانزک رپورٹ آنے پر ہی اصل حقائق معلوم ہو سکیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…