جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب جانے کے منتظر افراد کیلئے چینی ویکسین کے حوالے سے انتہائی اہم خبر، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی)سعودی عرب میں پاکستانی نے کہا ہے کہ سعودی میڈیکل ٹیم چینی ویکسین کی منظوری کو حتمی شکل دینے کیلئے چین میں موجود ہے، جس کے بعد حج سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سفیر پاکستانی سفیر کی جانب سے کہا گیا کہ سعودی میڈیکل ٹیم چینی ویکسین کی منظوری کو حتمی شکل دینے

کیلئے چین میں موجود ہے، پاکستانیوں سمیت دیگر زائرین سعودی حکام کے فیصلے کے منتظر ہے۔یاد رہے سعودی عرب نے حج سیزن 2021 کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو فریضہ مقدسہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی اس سلسلے سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے کورونا ویکسینیشن کی شرط رکھی تھی، جس کے بعد پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی تھی۔پاکستان نے کہا تھا کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے، ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے، سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کی اجازت دے جبکہ ڈبلیو ایچ او نے بھی چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کے چینی ویکسین پر تحفظات ہیں، اس ضمن میں بات چیت جاری ہے، ہم چاہتے ہیں سعودی حکومت چینی ویکسین لگانیوالوں کی اجازت دے، امید ہے کہ جلد کوئی خوش خبری ملے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں غیرملکی مسافروں اور ویکسین نہ لگوانے والے مستثنی افراد کے لیے گائیڈ بک جاری کردی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہوٹل قرنطینہ ان ملکوں سے آنے والے تمام مسافروں پر لاگو ہوگا جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق

اخراجات مسافروں سے وصول کیے جائیں گے۔ ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی زمرے کے مسافروں پر ہاس آئسولیشن کی پابندی ہوگی۔ مستثنی زمروں میں سعودی شہری، ان کی غیر ملکی بیوی یا غیر ملکی شوہر شامل ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو 7 دن تک ہاس آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے مزید کہا کہ آئسولیشن کے چھٹے دن یعنی آخری دن میں پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ویکسین نہ لگوانے والوں کو 7 روزہ ہاؤس آئسولیشن کرنا ہوگا، چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ سرکاری وفود، سفارتی ویزا ہولڈرز، سفارتکار اوران کے ساتھ مقیم اہل وعیال اس سے مستثنی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…