منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

لاہورموٹر وے سانحہ کے بعد ایک اور انسانیت سوز واقعہ، سات افراد نے لڑکی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سڑک پر پھینک دیا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سات افراد نے لڑکی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سڑک پر پھینک دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات میں

بتایا گیا ہے کہ سات افراد نے گلشن راوی کے علاقے سے لڑکی کو اغوا کیا اور چوہنگ لے جا کر اجتماعی زیادتی کی اور بعدازاں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔راہگیروں نے متاثرہ لڑکی کو جناح ہسپتال پہنچایا جہاں پولیس نے میڈیکل کروانے کے بعد لڑکی کا بیان قلمبند کیا۔ڈی آ ئی جی آپریشن ساجد کیانی کے حکم پر واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے افسران کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس نے ابتدائی شواہد اور بیانات کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملوث ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب موٹروے پولیس ایڈیشنل آئی جی محمد زبیر ھاشمی کی زیر صدارت سیکٹر ون ایم فورپر پروقار تقریب کا انعقاد ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق کی خصوصی شرکت تفصیل کے مطابق موٹروے سیکٹر ون ایم فورپر پروقار

تقریب کااہتمام کیا گیا تقریب میں ڈی آئی جی ایم فور زون سلطان احمد چوہدری، سیکٹر کمانڈر ایم فور سیکٹر ون چودھری عطا محمد، سیکٹر کمانڈر ایم فور سیکٹر ٹو احسان دانش کلیار نے شرکت کی ہے. ڈی پی اوٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے خصوصی شرکت کی آئی جی محمد زبیر ھاشمی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ موٹروے پولیس کی نیک نامی کو ہر صورت برقرار رکھاجائے گا انہوں نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران و ملازمان کے کچھ مسائل موقع پر حل کیے اور باقی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔شہدا کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی اور شہدا کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…