اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک دن میں ریکارڈ کاروبار فروری کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ،5 حدیں بحال ہو گئیں

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ کاروبارہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، آج کاروبار تاریخی رہا اور رواں سال فروری میں ہونے والے کاروبار کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی 511.65 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، بڑھوتری کے باعث انڈیکس میں مزید 5 حدیں بحال ہو گئیں

، بحال ہونے والی حدوں میں 46400، 46500، 46600، 46700، 46800 کی حدیں شامل ہیں۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 46812.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ کاروبار میں 1.11 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 30 کروڑ 62 لاکھ 72 ہزار 522 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید511.65پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور 67.13فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت85ارب 36کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب56کروڑ33لاکھ60ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت130فیصد زائد ہے۔گز شتہ روز کاروبار کے آغازسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث نہ صرف تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 46855پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس511.65پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح 228.66پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19126.85پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس333.82پوائنٹس کے اضافے سے31528.66پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر423کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے284کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ125میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب12ارب13کروڑ18لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب97ارب49کروڑ37لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56کروڑ33لاکھ 60ہزار شیئرز رہاجو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں 130فیصد زائدہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص 927.04روپے کے اضافے سے16599روپے اوروائتھ پاک138.26روپے کے اضافے سے1981.84روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 150روپے کی کمی سے9350روپے اورمحمود ٹیکس 20روپے کی کمی سے400روپے ہوگئی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…