ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

انٹرپول کی سخت وارننگ خطرناک مواد کی وجہ سے بحری جہاز کو بنگلا دیش اور بھارت میں اجازت نہ مل سکی ،مواد سے بھرا بحری جہاز گڈانی پہنچ گیا‎

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرپول کی وارننگ کے باوجود انتہائی خطرناک مواد سے بھرا بحری جہاز گڈانی پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق خطرناک مواد سے بھرا جہاز توڑنےکے لیےگڈانی شپ بریکنگ یارڈ لایا گیا ہے جب کہ انٹرپول نے 22 اپریل کو پاکستان انٹرپول اور ایف آئی اے کو جہاز روکنے کے لیےکہا تھا، جہاز میں 15 سو ٹن انتہائی خطرناک مرکری ملا تیل کا سلیج موجود ہے۔

نجی ٹی وی جیو کی خصوصی رپورٹ کے مطابق خطرناک مواد کی وجہ سے بحری جہاز کو بنگلا دیش اور بھارت نے اجازت نہیں دی تھی، ممبئی میں جہاز کا نام تبدیل کرکے ایف ایس او راڈینٹ سے چیریش کردیا گیا،نام تبدیل کر کے بحری جہاز چیریش 21 اپریل کوممبئی سےکراچی پہنچا،جہازمالکان نے متعلقہ حکام کی مبینہ ملی بھگت سے جہاز 30 اپریل کوگڈانی پہنچادیا۔ ذرائع کے مطابق انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی( ای پی اے) بلوچستان نےمتعلقہ اداروں کی رپورٹ کے بغیر ہی جہاز کاٹنےکی اجازت دےدی، انٹرپول کےخط پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور وزارت بحری امور سمیت 3 وفاقی وزارتیں صرف خطوط کا تبادلہ کرتی رہیں،ایم ایس اے، ای پی اے بلوچستان اور کسٹمز ممنوعہ مواد لانے والے جہاز کو روکنے کے ذمہ دار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے فیس بک پیج پر بھی بحری جہاز چیریش کے ساحل پرلگنے کی اطلاع دی گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے اپنی اسٹوری کے لیے حکام سے رابطے کیے تو ان کی اس معاملے میں سرگرمی شروع ہوئی اور جہاز پر کام رکوادیا گیا اور جس پلاٹ پر یہ جہاز کھڑا ہے اُسے ای پی اے بلوچستان نے سیل کر دیا ہے ۔ لیکن حکام اس سوال کا جواب نہیں دے رہے کہ جب 22 اپریل کو انٹرپول نے اس بحری جہاز میں انتہائی خطرناک مواد کی موجودگی سے آگاہ کر دیا تھا تو پھر یہ جہاز کس کی اجازت سے گڈانی کی شپ بریکنک یارڈ میں داخل ہوا۔خیال رہے کہ 2016 میں بھی گڈانی میں خطرناک مواد والے جہازپر آگ لگنے سے درجنوں مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…