اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کیاملک بھر کی مساجد میں اب سرکاری خطبہ دیا جائیگا؟ علامہ طاہر اشرفی نے واضح کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مساجد میں سرکاری خطبات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل نے مساجد میں خطبات کے لئے فہرست تیار کی ہے جس کا مقصد علمااور

خطیبوں کی معاونت کرنا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی مدرسے اور مسجد کو کوئی خطرہ نہیں، گزشتہ اڑھائی سال میں کسی بھی مدرسے پر چھاپہ نہیں مارا گیا جبکہ ماضی میں مدرسوں پر روز چھاپے مارے جاتے تھے، وہ خود مدرسے کے طالب علم رہے ہیں اور انہیں مسجد سے تعلق پر فخر ہے۔دریں اثنا وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے رواں برس حج کے اخراجات میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ ایک انٹرویومیں طاہر اشرفی نے کہا کہ عازمین حج کو انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ابھی سعودی حکومت کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی نمبرز نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت صحت کی حتمی ہدایات آنے پر وزارت مذہبی امور تفصیلات بتائے گی اور اس کے بعد ہی حج کیاخراجات کا اعلان ہوگا۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس بار کورونا کی وجہ سے حج کے اخراجات پچھلی بار سے بڑھ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…