منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

علی ظفر نے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی جس میں جہانگیر ترین کو ۔۔۔راجہ ریاض پھر بول پڑے ، بڑا دعویٰ کر ڈالا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)جہانگیر ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ علی ظفر نے اپنی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو بالکل بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ہمیں یقین دلایا ہے جو کچھ ہوا وہ آئندہ نہیں ہوگا،ہمارا گروپ قائم رہے گا، ہم ہر مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ایک انٹرویومیں راجہ ریاض نے کہا کہاللہ کا شکر ہے علی ظفر نے اپنی رپورٹ دے دی ہے کہ

جہانگیر ترین بالکل بے گناہ ہیں ان کا کسی قسم کی لین دین میں کوئی تعلق نہیں، علی ظفر کی رپورٹ وزیراعظم کے پاس پہنچ گئی ہے اور اسے وزیراعظم کے علم میں لایا جاچکا ہے، یہ ہماری فتح ہے ہم سرخرو ہوگئے ہیں، ہمارے گروپ کا مؤقف کامیاب ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز رپورٹ آنے کے بعد پہلی میٹنگ ہوئی جس میں تمام ممبران کو خوشخبری دی گئی تھی کہ رپورٹ میں جہانگیر ترین کلیئر ہوگئے ہیں، کسی قسم کا ان پر ہیرپھیر یا شوگر کے حوالے سے کوئی چیز ان کیخلاف سامنے نہیں آئی، رپورٹ پر سب نے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ہم سب سرخرو ہوگئے ہیں۔راجہ ریاض نے کہا کہ ہم عدالتوں میں بھی جائیں گے اور لوگ دیکھیں گے کہ عدالتوں میں ایف آئی اے کو شرمندگی ہوگی اور اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا، اس کا نیچرل فائدہ ہمیں ہوگا، ہم اخلاقی طور پر فتح حاصل کرچکے ہیں، جہانگیر ترین کے خلاف جو لوگ سازش کررہے تھے وہ اب شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ہمیں یقین دلایا ہے جو کچھ ہوا وہ آئندہ نہیں ہوگا، انہوں نے ہمارے گروپ کے لیے ایک افسر کو بھی مقرر کیا ہے۔راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا گروپ قائم رہے گا، ہم ہر مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، یہ گروپ 2023 تک رہے گا، ہر مسئلے پر حکومت کو احساس دلائیں گے کہ کیا غلط ہورہا ہے، ہم عمران خانکے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں ، ہم پی ٹی آئی میں رہیں گے کہیں اور نہیں جارہے،گزشتہ روز کی میٹنگ ہمارا جشن تھا۔ترین گروپ کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے نیوٹرل امپائر دیا، علی ظفر نے بہت محنت کی ہے اور کئی گھنٹوں میٹنگز کیں، اب ایف آئی اے کی کچھ کرنے کی پوزیشن نہیں ، ہم کہتے تھے یہ بوگس کیس ہے اس بات پر مہر لگ گئی، یہ نیوٹرل امپائر نے مہر لگائی یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، جو لوگ کہتے تھے ہم بلیک میلر ہیں ان کے منہ پر طمانچہ لگا ہے، یہ ایسا طمانچہ لگا ہے کہ انہیں شرمندہ ہوکر مستعفی ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…