اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

’’نواشریف اور زر داری سے کیسز کے التواء کا طریقہ سیکھ رہے ہیں‘‘

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سابق صدر آصف علی زرداری سے کیسزکے التواء کا طریقہ سیکھ رہے ہیں،حدیبیہ پیپر ملز کا کیس 2 ہفتوں میں متعلقہ فورم پر کھل جائے گا، شہباز شریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہئے۔ وہ منگل کو یہاں اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری کی طرح مریم نواز بھی التواء کے راستے پر چل نکلی ہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ایک ہی پالیسی رکھی ہے کہ مقدمات کو طول دیں۔انہوں نے کہا کہ کیسز کو اتنا طول دیں کہ لوگوں کا انصاف پر سے اعتماد ہی اٹھ جائے، اگر کیسز منطقی انجام کو نہ پہنچیں تو لوگوں کا نظامِ انصاف پر اعتماد مجروح ہوتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس 2 ہفتوں میں متعلقہ فورم پر کھل جائے گا، شہباز شریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جیل میں تھے تو 72 مرتبہ ٹیسٹ کراتے تھے، جس دن سے باہر آئے ہیں، کمر درد یا کسی بیماری کی شکایت نہیں کی۔وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ ڈیل کا تاثر اس لیے ہے کہ ان کے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…