نئی دہلی(این این آئی)کورنا وائرس کے باعث زمین پر شادی کی پابندی لگی تو بھارتی جوڑے نے پرائیویٹ جیٹ میں فضا کے اندر شادی کی تقریب رچا لی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدترین صورتحال کی وجہ سے
شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہے۔بھارتی حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ کسی بھی تقریب میں خواہ وہ شادی کی ہی کیوں نہ ہو 50 سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے۔دھوم دھام سے شادی کے خواہشمند بھارتی جوڑے نے زمین پر عائد پابندیوں کے باعث فضا میں شادی کرنے کا پلان بنایا اور اسے عملی جامہ پہنانے میں کامیاب بھی گیا۔کورونا کے باعث پابندیوں کے باوجود ریاست تامل ناڈو کے رہائشی نے پرائیوٹ جیٹ کی بکنگ کرائی اور شادی کی تقریب دوران پرواز کی گئی۔بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کے عملے کو فارغ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔