منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے2بڑے منصوبوں کا اعلان

datetime 25  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لئے روزگار کے دو پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنر مندی کی تعلیم کے لئے ایک لاکھ 70 ہزار سکالر شپس دیئے جائیں گے،50 ہزار سکالر شپس جدید ٹیکنالوجیز کے لئے دی جائیں گی، کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے 100 ارب روپے کے قرضے میرٹ

پر دیں گے، ہر سال نوجوانوں کے لئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارمنگل کو یہاں جوانوں کے لئے اہم ویڈیو پیغام میں کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں سرکاری ملازمت مل جائے لیکن حکومت کے لئے تمام نواجونوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنا ممکن نہیں۔ پہلے ہی سرکاری ملازمین کی تعداد زیادہ ہے اور پینشن کابل بڑھ رہا ہے۔ تاہم حکومت اس سلسلے میں بھی روزگار کے پروگرام متعارف کرارہی ہے، پورے ملک میں روزگار نجی شعبے میں حاصل ہوتا ہے یا پھر لوگ خود اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں۔جھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں لگائی جاسکتی ہیں۔سٹارٹ اپس میں نئے آئیڈیاز کے تحت آمدنی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت دو پروگرام لارہی ہے ۔ ہنرمندی کی تعلیم کے لئے ایک لاکھ 70ہزار سکالر شپس دیئے جائیں گے۔اس سے نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دی جائے گی اس میں سے ایک سال میں 50ہزار سکالر شپس جدید ٹیکنالوجی

سے متعلق ہوں گے جن میں مصنوعی ذہانت اور بینک ڈیٹا وغیرہ شامل ہیں، چھ چھ ماہ کے کورسز کے بعد نوجوانوں کو ایسی ملازمتیں ملی گی جن کے بارے میں نواجونوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔دنیا تیزی کے ساتھ ٹیکنالوجی کے انقلاب کی طرف جارہی ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ اگر نوجوانوں کے پاس اپنے کاروبار شروع کے لئے اگر آئیڈیاز ہیں اور ان کے

پاس مالی وسائل نہیں ہیں تو اس کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن سے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے دیئے جائیں گے جن سے نوجوان اپنی دکان کھولنا چاہیں یا کوئی دوسرا کاروبار کرنا چاہیں تو وہ کاروبار کرسکتے ہیں ، اس کے لئے میرٹ پر قرضے دیئے جائیں گے۔سب سے زیادہ فنڈز اس مقصد کے لئے ہم نے

مختص کئے ہیں تاکہ نوجوان خود اپنا کاروبارشروع کرسکیں اور اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں۔ ہر سال اس سلسلے میں فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مستفید کیا جاسکے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کوخود بھی روزگار ملے اور یہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔ امید ہے کہ سکل ایجوکیشن اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں سے نواجوں بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…