پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے گرمی سے نڈھال پاکستانیوں کو خوش کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد، نئی دہلی  (اے پی پی، آن لائن)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اور وسطی/ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ

24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، ژوب اور بگروٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔دوسری جانب  بھارت کے مغربی ساحل پر آنے والے طاقتور طوفان ‘تاؤتے’ کے چند روز بعد مشرقی ساحل کو خلیج بنگال میں بننے والے شدید طوفان کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا سائیکلون ‘یاس’ کے بدھ کے روز ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے اس دوران 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔محکمے کا مزید کہنا تھا کہ طوفان کے مغربی بنگال کی مشرقی ریاستوں اور اوڈیشا سے ٹکرانے کی پیش گوئی ہے۔مذکورہ اعلان کے بعد ساحلی علاقوں کو خالی کروایا جارہا ہے جبکہ بحالی اور امدادی کارروائیوں کے پیشِ نظر دو ریاستوں میں ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمز تعینات کردی گئی ہیں۔ یہ طوفان بھارت سمیت پاکستان میں وقت سے پہلے مون سون کا باعث بنے گا، بحرہ اوقیانوس میں

لالینا ایکٹو ہونے سے مون سون کی بارشوں کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے، مون سون کی بارشیں پاکستان میں طویل ہو کر اکتوبر کے پہلے دوسرے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ اور بحریہ نے کہا کہ انہوں نے ریلیف ورک کے لیے کچھ ہیلی کاپٹر اور بحری جہاز مختص کردیے ہیں۔سائیکلون یاس 10 روز کے اندر بھارت سے ٹکرانے

والا دوسرا طوفان ہے اس سے قبل سائیکلون تاؤتے کے نتیجے میں مشرقی ریاستوں میں کم از کم 140 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں سے 70 افراد ایک بحری جہاز کے ممبئی کے ساحل پر ڈوبنے سے ہلاک ہوئے تھے جس کا لنگر طوفان کے باعث ضائع ہوگیا تھا۔بھارت کو ایسے وقت میں بڑے طوفانوں کا سامنا ہے کہ جب وہ کورونا وائرس کے تباہ کن

پھیلاؤ سے نبرد آزما ہے جس سے ان دونوں معاملات سے نمٹنے کے لیے اس کی کوششیں مزید مشکل ہوگئی ہیں۔دریں اثنا بھارت کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں حکام نے طوفان یاس کے پیش نظر خلیج بنگال کے شمال اور گہرے سمندر میں موجود مچھلی کا شکار کرنے والی تمام کشتیوں اور ٹرالر کو ساحل کے نزدیک آنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ڈھاکہ میں موجودہ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جہازوں کو چٹاگانگ، مونگلا، کاکس بازار اور پیرا کی میری ٹائم بندگاہیں چھوڑ دینی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…