منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عثمان بزدار لکھا ہوا خبرنامہ پڑھ رہے ہیں ، انہیں ڈیلیور کرنے کا پتہ ہی نہیں‘ ن لیگ کا حیران کن دعویٰ

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے چابی والے کھلونے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نارروال گئے اوراسی ہسپتال کا دورہ کیا جسے شہباز شریف نے بہترین بنایا،عثمان بزدار نے لاہور نارروال ساہیوال میں اربوں روپے کے پیکجز متعارف کروا رہے ہیں ،پنجاب میں وزراء اپنے محکموں سے متعلق سوالات جوابات نہیں دینا چاہتے

،خط لکھا گیا ہے کہ وزیر معدنیات کے سوالات کے جوابات عمار یاسر کی بجائے راجہ بشارت دیں گے،نواز شریف نے 2015ء میں ہیلتھ کارڈ متعارف کروایا ،تونسہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تین وینٹیلیٹر ہیں جو کام ہی نہیں کررہے وزیر اعلی وہاں ہیلتھ کارڈ فروخت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار لکھا ہوا خبرنامہ پڑھ رہے ہیں ، انہیں ڈیلیور کرنے کا پتہ ہی نہیں، پتہ نہیںوہ کب سیکھیں گے،فردوس عاشق اعوان عثمان بزدار کو نیوٹن بنا دیں گی ، اس طرح ترقیاں نہیں ہوتیں ،بلدیاتی انتخابات کو چیف سیکرٹری پنجاب نے سپریم کورٹ رجسٹری میں چیلنج کیا ہے،سرکاری ملازمین کو کیوں سامنے لاتے اور کام کرواتے ہیں ،پنجاب حکومت صوبائی وزیر کے ذریعے چیلنج کرتی ،آپ تین سال سے چیلنج کررہے ہیں ،بلدیاتی انتخابات کروا کر دیکھیں آپ کا ضمنی انتخابات کی طرح کا حشر ہوگا،بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات پر دو سال شب خون مارا گیا ،سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اختیارات واپس نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار تین سال بعد سو کر اٹھ گئے ہیں ،ظل تباہی نے معیشت سیاست خارجہ امور اندورنی معاملات میں تباہی کی،ظل تباہی کرونا کے اربوں روپے کھا گئے ،ا اب آڈیٹر جنرل کو کہاجارہا ہے کہ کرونا امداد کی رپورٹ کو شائع نہ کیاجائے،کرونا ویکسین پر جو خیرات دوسرے ملکوں سے ملی اسے بھی خرچ نہیں کیا گیا ،ظل تباہی وہ بھی کھا گیا،تین سال سے لوگ رو رہے ہیں ،عمران خان اس بچے کی طرح ہیں جو فیل ہونے پر جعلی رپورٹ لاکر دکھاتاہے،شوکت ترین نے وزیر خزانہ کا چارج سنبھالتے ہی چارج شیٹ کر دیا کہ آپ نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،عمران خان کے پاس جادو کا کونسا چراغ ہے جسے رگڑ کر ملکی معیشت کو 3.94پر لے ئے ،2017ء میں بیس کروڑ ملکی آبادی تھی آپ

ایک کروڑ لوگ کھا گئے،فی کس آمدن انیس کروڑ کی آبادی سے نکالی گئی ہے،۔انہوںنے کہا کہ وزیر غلط اطلاعات فواد چودھری کو نظر نہیں آیا فلسطین پر نوازشریف نے کتنے بیانات دئیے، انہیںشرم چھو کر نہیںگزری ،ووٹ چور خیرات کھانے کے بعد عمران خان نے ہمیں سعودی عرب سے خیرات کے چاول دئیے ہیں،انیس ہزار چاولوں کی بوریاں عوام کو دیں نہ جانے کب تک چاول کھائیں گے

،زراعت پر کوئی بحث کو تیار نہیں بہت کچھ ہو رہا ہے، عثمان بزدار پروٹوکول کے مزے لے لیں ،آخری ڈیڑھ سال میں صوبے کی حالت نہیں بدل سکتے،پھونکوں سے عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے ہیں ،تمام چھتیس ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شہباز حکومت نے اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائے ،تمام ہسپتالوں میں لیبارٹریز بنائیں ،عقل کے اندھوں نے پی کے ایل آئی کو تباہ کر دیا ،چودھری نثار پارٹی چھوڑ چکے ہیں ، انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ،ان کا ذاتی فیصلہ تھا کہ وہ ہائوس میں آئیں گے یا نہیں آئیں گے ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…