ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

’’پیپلز پارٹی نہ خود کام کرتی ہے نہ کسی اور کو کرنے دیتی ہے‘‘رینجرز آپریشن کرکے ڈاکو راج کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، اسد عمر نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پی پی نہ خود کام کرتی ہے نہ کسی اور کو کرنے دیتی ہے،13سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی پارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا ،سندھ میں ڈاکو راج ہے لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں ،رینجرز آپریشن کرکے ڈاکو راج کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اگر سندھ حکومت نے نہیں کیا تو پھر وفاق اپنی آئینی ذمہ داری نبھائے گی ،ارسا نے اس بار پانی کی کمی بتائی ہے سندھ میں سالوں سے حکومت کرنے والے بتائیں پانی کی

کمی سے نمٹنے کیلئے انہوں نے کیا منصوبہ بندی کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں تھری جی فور جی موبائل براڈ بینڈ سروس کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو ،سید امین الحق،قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ ،فردوس شمیم نقوی ،شہر یار مہر اور دیگر موجود تھے وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کے ووٹ پر راج کرنے والی پارٹی نے سندھ کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور وفاق کو بھی کرنے سے روکا جا رہا ہے شیخ ایاز یونیورسٹی ،آئی بی اے سکھر سمیت تین افتتاح کرنے سے روکا گیا بنائے گئے پینا فلیکس اتار دئے گئے سندھ حکومت کو تبدیلی کا خوف ہے دھونس اور ڈرا دھمکا کر لوگوں سے ووٹ لینے والوں کو اپنا اقتدار ختم ہوتا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ براڈ بینڈ معلومات سمیت روزگار اور شعور کا بھی ذریعہ ہے وفاق کی جانب سے سندھ کی عوام کے لئے منصوبے دئے جا رہے ہیں،پاپڑ اور فالودے والے کے اکاونٹ سے پیسے نکلے مگر جیکب آباد سمیت دیگر شہروں کو کچھ نہ ملا، عمران خان نے سکھر جو اعلان کیا اسکے تحت کام جاری ہیں سندھ کی عوام کے لئے جو کام شروع ہوا ہے اب رکنا نہیں ہے بلاول کو کبھی کبھی سندھ یاد آتا ہے پانی کے مسئلے پر ای بیان دیا ہے ارسا نے پانی کی کمی بتائی ہے مگر بلاول سے سوال ہے کہ سندھ حکومت نے پانی کی کمی سے نمٹنے کے لئے کونسے منصوبے بنائے ہیں ،عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ جو کر رہا ہے وہ پنجاب کر رہاہے صوبوں کولڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پانی کی واراہ بندی میں کرپشن کی جا رہی ہے ،پانی کی تقسیم سندھ میں غلط کی جاتی ہے غریب کو پانی نہیں ملتا ہے طاقت ور پانی لے جاتا ہے کمزور پانی سے محروم رہتا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچے میں جو ڈاکو راج تھا وہ اب سندھ کے شہری علاقوں میں بھی پھیل گیا ہے لوگوں کو جان ومال محفوظ نہیں ،سندھ حکومت ڈاکو راج کے خاتمہ کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرے اور رینجرس کے ذریعے آپریشن کیا جائے بصورت دیگر وفاق اپنی ذمہ داری ادا کرے گا،سندھ کے عوام کو انکے حقو ق غصب کرنے والوں سے کوئی امید نہیں ،سندھ کی عوام کی امید عمران خان سے ہے ، سندھ حکومت آپ ہی جلاو مگر عوام سے لوٹ مار ہو اس پر بھی غور کرووزیر اعظم سے مطالبہ کرتاہوں کہ سندھ کے عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلائی جائے اس میٹنگ طلب کی جائے گی سندھ پاکستان پر ویسے حق رکھتا ہے جیسے

دیگر پاکستانیوںکا ہے انہوں نے بتایا کہ سندھ کے لئے سکھر حیدرآباد موٹر وے کو 445ارب کی لاگت سے منصوبہ بنایاہے جس پر جلد کام شروع کیا جائے گاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ باغی ہونے والے سیاستدان کی سیاسی حالت سب کو پتا ہے ہیلتھ کارڈ کے پی اور پنجاب میں صوبائی جکومت نے دیا، سندھ حکومت کو بھی دیناچاہیے ایکنک کے اجلاس کا انتظار ہے جس میں کراچی آئی ٹی پارک ،سکھر حیدر آباد موٹروے اور دیگر منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی

انہوں نے عوام کو کہا کہ جس طرح وزیر اعظم نے کہا گھبرانا نہیں اس طرح میںکہتا ہوں مایوس نہیںہونا ،عوام کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیںانہوں نے کہا جواطاعت نہیں کرتا سندھ میں اس پر کیس داخل کر دیا جاتا ہے ہمارے حامیوںکو سندھ میں مختلف طریقوں سے تنگ کیا جا رہا ہے کبھی پانی بند کر دیا جاتا ہے تو کبھی جھوٹے کیس داخل کئے جاتے ہیں اپوزیشن لیڈر سمیت متعدد رہنمائوں پر کیس داخل کئے گئے ہیںحلم عادل شیخ اگر کہیںجاتے ہیں تو حملہ کیا جاتا ہے کیس داخل کیا جاتا ہے سندھ حکومت تبدیلی کے خوف کا شکار ہو گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…