ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ نے میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن/این این آئی)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے سیاسی مشن کے دوران میڈیا کو دور رکھنے کی ہدایت کی ۔ن لیگ نے بڑے سیاسی عشائیہ کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے دوران

لیگی رہنمائوں کو میڈیا سے گفتگونہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔کون سا مہمان آئے گا کس کا شہباز شریف استقبال کریں گے ،میڈیا کے کیمروں سے اوجھل کروا دیا ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تمام جماعتوں کو پھر سے متحد کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیںاوراپوزیشن رہنمائوں کو عشائیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،عشائیہ 24 مئی شام 7 بجے اسلام آباد میں دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، سربراہ پی ڈیایم مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں پی ڈی ایم کی سیاسی حکمت عملی اوردیگر ملکی سیاسی حالات پر مشاورت کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو نوٹس بھیجا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…