ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران ہے جس کی حکومت’’کھاتا ہے تو بتاتا بھی تو ہے‘‘کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ تین سال سے ہمارا میڈیا ٹرائل کرنے والوں کو ایل این جی، رنگ روڈ، ادویات، آٹا، چینی اور بجلی چوری کا حساب دینا ہو گا،عمران خان پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران ہے جس کی حکومت “کھاتا ہے تو بتاتا بھی تو ہے” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،ہمت ہے تو رنگ روڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ کو

تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کا خط لکھیں چیلنج کرتا ہوں، حکومت رنگ روڈ معاملے پر تحقیقات نہیں چاہتی کیونکہ عمران خان اس میں براہ راست ملوث ہیں۔ اپنے بیا ن میں عطاء للہ تارڑ نے کہاکہ شہباز گل تاریخ کی سب سے زیادہ چوری اور لوٹ مار کرنے والی حکومت کے سب سے غیر اہم عہدے پر فائز ہیں،شہباز شریف ان کے اعصاب پر اتنا سوار ہیں کہ کوئی انٹرویو یا پریس کانفرنس شہباز شریف کے ذکر کے بغیر نہیں ہوتی،شہباز شریف کے دن اور رات گننے والے شہباز گل کو چاہیے کہ امریکا کے دورے پر جن اثاثوں کو ٹھکانے لگا کر آئے ہیں عوام کو اس سے آگاہ کریں۔انہوںنے کہاکہ تین سال سے ہمارا میڈیا ٹرائل کرنے والوں کو ایل این جی، رنگ روڈ، ادویات، آٹا، چینی اور بجلی چوری کا حساب دینا ہو گا۔شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے اور عدالتوں سے رسوا ہو کر اب مایوسی میں اپنے بال نوچنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔عمران خان پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران ہے جس کی حکومت “کھاتا ہے تو بتاتا بھی تو ہے” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔تمام انکوائریاں اپنے ماتحت اور من پسند افسروں سے کرا کر اربوں روپے کی کرپشن پر پردا ڈالا گیا۔ ایک ایک روپے کی چوری کا حساب دینا ہو گا۔ ہمت ہے تو رنگ روڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ کو تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کا خط لکھیں۔ چیلنج کرتا ہوں، حکومت رنگ روڈ معاملے پر تحقیقات نہیں چاہتی کیونکہ عمران خان اس میں براہ راست ملوث ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…