پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

میری بیوی کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ ۔۔ اہلیہ کے انتقال کے بعد عارف لوہار کا بیٹوں کے ہمراہ پہلا ویڈیو پیغام جاری

datetime 25  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)اہلیہ کی وفات کے بعد عارف لوہار کی جانب سے اہلیہ کے انتقال کے بعد بیٹوں کے ہمراہ پہلا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ سے متعلق گفتگو کی اور لوگوں کے پیار اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔عارف لوہار نے ویڈیو کی ابتداء میں کہا کہ جیسا آپ سب جانتے ہیں کہ میری زوجہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، ان کو اچانک دل کو

دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو خدا نے میری اہلیہ کو اپنے پاس بلا لیا، آپ سب کی محبت اور پیار بہت ملا۔انہوں نے کہا کہ میرے چاہنے والوں سمیت تمام فنکار برادری میرے ساتھ غم میں برابر کی شریک رہی۔معروف لوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا تھا کہ میری فیملی نے وطن کے لیے بہت کام کیا ہے، اور ہمیشہ ہماری پذیرائی ہوئی ہے۔گلوکار نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھ کر میری اہلیہ کو ضرور بخشیں۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ وہ ایک بار پھر آن اسکرین جلوہ گر ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ کو بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کروایا گیاتھا، حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں تھیں۔عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ‎۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…