پاکستان سٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں کی دہائی وزیر اعظم کا نوٹس ،انکوائری کا حکم دیدیا

24  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سیٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں کی دہائی، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔ پیر کو وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع

کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کا کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس نے حکم دیاکہ اعلی افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر اعظم آفس نے کہاکہ سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے،افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔وزیراعظم آفس نے کہاکہ غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،بیوہ بہنوں نے وزیراعظم کو پورٹل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی شکایت کی تھی۔ وزیراعظم سے شکایت کی گئی کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا موقف جانے ہماری شکایت کو خارج کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سائلین پر شکایت واپس لینے کیلئے دباو ڈالا گیا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…