منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوانا شروع کر دیا، پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کو پہلی مرتبہ ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز مل گیا ، وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کے لئے منتخب ہو گئے ہیں، وزیر اعظم 4 جون کی رات عالمی کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے، جب کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے صرف 4 عالمی شخصیات کا چناؤ کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی عرب نے پاکستان کو

ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کر دی، سعودی عرب کے ساتھ ماحولیات سے متعلق4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، 10بلین ٹری سونامی منصوبہ اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پرسعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کی، سعودی عرب نے ماحولیات سے متعلق 4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ سعودی عرب گرین انشیٹو میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہتا ہے، 10بلین ٹری سونامی اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جا رہا ہے، پاکستان اور سعودی عرب میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے بھی معاہدہ کیا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے دی ٹائمز میں لکھے گئی اپنے ایک مضمون میں کہا کہ عالمی سطح پر تبدیل ہونے والی ا?ب و ہوا میں پاکستان کا حصہ زیادہ نہیں، پاکستان عالمی کاربن کے اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، ہم اپنی بڑھتی ہوئی معیشت کو سبز، کم کاربن والا صاف ماحول بنا کر عالمی حل کا حصہ بننے کے لئے پرعزم ہیں، میری حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک، 60 فیصد ہماری توانائی کاربن فری ہوجائے۔

عمران خان نے لکھا کہ کاربن جذب کرنے والے ایک لاکھ ہیکٹر جنگلات کی بحالی کا ہمارا ہدف ہے، ہمارے گرین پروگرام میں 2023 تک محفوظ علاقوں کی کوریج کو 15 فیصد اراضی اور 10 فیصد سمندری رقبے تک بڑھایا جانا شامل ہے، کوویڈ 19 وبائ￿ کے دوران ہم نے 7300 مربع کلومیٹر اراضی پر محیط 15 نئے قومی پارکس کا اعلان کیا، ہماری 30 فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک ذرائع پر منتقل ہوگی، 2030 تک ہم انرجی مکس کا 60 فیصد کاربن سے پاک بنائیں گے



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…