پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، 20 کلو آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے

datetime 23  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ملک بھر میں آٹے کا تھیلہ مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2 ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی

قیمت میں 60 روپے اضافہ دیکھا گیا۔ کراچی میں 1360، اسلام آباد 1333، لاہور 1070 اور پشاور میں قیمت 1150 تک پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق ملک میں بیس کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 1266، راولپنڈی میں 1333 روپے میں دستیاب ہے جبکہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 1080 روپے تک کا ہو گیا ہے۔لاہور میں آٹے کا تھیلا 1070 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ فیصل آباد، بہاولپور میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1106 میں مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1000 روپے تک ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کا تھیلا 1080 روپے، حیدر آباد میں 1300 روپے اور سکھر میں 1120 روپے تک کا فروخت ہو رہا ہے۔ لاڑکانہ کے شہری آٹے کا تھیلا 1180 روپے میں خرید رہے ہیں۔پشاور اور بنوں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1150 روپے کا ہے۔ کوئٹہ میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ خضدار میں آٹے کا تھیلا 1220 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…