جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر حکومت تختیاں لگاتی ہے،یہ نالائق اور جھوٹے ہیں،ن لیگ نے معیشت کے اعداد و شمار کو غلط قرار دیدیا

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

؁اسلام آباد(آن لائن)پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہنواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر حکومت تختیاں لگاتی ہے،انہی کے منصوبوں کے فیتے کاٹے جاتے ہیں،یہ نالائق اور جھوٹے ہیں، ہر منصوبے میں یہ چوری اور ڈاکہ ڈالتے ہیں،یہ چوری اور ڈاکے کے بعد اس پر انکوائری کے

شوشے چھوڑتے ہیں،اربوں روپے کی جیبیں کاٹ کر انکوائری کی جاتی ہے جس کا پتا بھی نہیں دیا جاتا۔مافیا اور کارٹیلز کی سہولت کاری کی جاتی ہے،معیشت کے اعدادوشمار کا جھوٹ جاری ہے،عوام کے لئے حقائق جاننا بہت ہی ضروری ہے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے نے کہا عید کے بعد پہلے دن کا پہلا گھنٹہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے میں صرف ہوا،پنجاب میں ای ایجوکیشن ای لرننگ پروگرام کی حکومت تشہیر کررہی ہے،پنجاب حکومت کے ٹوئیٹر ہینڈلر پر ای لائبریری کا ایڈ لگایا جارہا ہے۔اربوں روپے کے ای لرننگ پر ایڈ بنائے جارہے ہیں،یہ پروگرام شہباز شریف نے 2014 میں شروع کیا۔ایڈ چھپنے جارہے ہیں اربوں روپے کی مالیت کے،بزدار جو لاھور شہر کا کوڑا نہیں اٹھارہے وہ پنجاب میں اصلاحات لانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب کے اندر شہباز شریف نے ای لرننگ پروگرام کا افتتاح کیا،پہلی سے بارہویں تک تمام نصاب الیکٹرانک ہوچکا۔مریم اورنگزیب نے کہا اس ملک میں اگر ٹیکنالوجی کا انقلاب آیا تو نواز شہباز کے دور میں آیا۔ ای گورننس کا پروگرام بھی نواز دور میں آیا۔معیشت کے اعدادوشمار غلط طور پر بیان کئے جارہے ہیں،موجودہ حکومت کشمیر فروش ہے ان سے کسی معاملہ پر سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں،رمضان میں ہرہفتے

17فیصد مہنگائی بڑہی۔پچاس لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ملک پر مسلط ٹولہ جھوٹ فراڈ کرے گا تو عوم کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک ہوں گے۔انہوں نے کہا یہ حکومت جاری منصوبے جو پہلے سے شروع ہوئے ان پر دیہاڑیاں لگارہی ہے۔ای لرننگ پروگرام ای لائبریری ساری تفصیلات پنجاب کے ریکارڈ پر موجود ہے۔ یہ کہتے ہیں

ریفارمنگ پنجاب عمران کا وژن ہے۔جس لیپ ٹاپ پر یہ تنقید کرتے تھے وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔یہ ای جھوٹ بولتے ہیں، یہی عمران کا وژن ہے۔ای ایک کروڑ نوکریاں ای پچاس لاکھ گھر سب ریکارڈ پر ہے۔ای کے اوپر سب ڈاکے چوری جاری ہیں۔تین سال ہوگئے ادارہ شماریات کا ڈیٹا گڑبڑ کیا جارہا ہے تاکہ جھوٹ بولا جاسکے۔ای لائبریری جس پر اربوں کے اشتہارات جاری کرنے جارہے ہیں یہ شہبازشریف کا پروگرام تھا جسے بند کیا گیا۔ہر

منصوبے کو پہلے بند کرکے چوری ڈاکہ کرتے ہیں پھراربوں کے اشتہار نکالتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پاکستان یوتھ پروگرام نواز شریف کا تھا۔آج کی تاریخ تک یہ کوئی اپنا پروگرام شروع نہیں کرسکے۔ مریم اورنگزیب نے کہاجوبجٹ گیارہ جون کو پیش ہوگا اس میں معیشت کی تصویر عوام کے سامنے آجائے گی۔شہزاد اکبر غیرقانونی طور پر اپنے منصب پر بیٹھے ہیں۔چوھدری نثار کے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…