جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ زویا نے اسرائیل کی حمایت پر جرمن ولاگر سے منگنی توڑ دی

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ زویا ناصر نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے ولاگر کی اسلام سے دوری، اسرائیل کی حمایت اور پاکستان سے نفرت کے اظہار پر منگنی توڑنے کا اعلان کردیا۔پاکستانی اداکارہ زویا ناصر اور جرمن ولاگر کرسٹن بیٹزمین کی رواں برس فروری میں منگنی ہوئی تھی۔

منگنی سے قبل ہی کرسٹن بیٹزمین نے اسلام بھی قبول کرلیا تھا۔ دونوں کی منگنی کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم رہی تھی تاہم اب زویا ناصر نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں منگنی توڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ کرسٹن بیٹزمین کا میرے مذہب، میرے ملک اور میری ثقافت سے متعلق رائے تبدیل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ دشوار فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔زویا ناصر نے مزید لکھا کہ ہمارے کچھ مذہبی اور سماجی حدود ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان حدود سے تجاوز کرنے بجائے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اس جذباتی اور نفسیاتی زخم کو بھرنے کے لیے اللہ سے رجوع کیا ہے۔زویا ناصر نے پوسٹ کے آخر میں کرسٹن کے لیے خوشگوار اور روشن زندگی کا خواہش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتی ہوں اس مشکل وقت میں میرے اور میرے اہل خانہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ فروری میں اسلام قبول کرنے والے جرمن ولاگر نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں انہیں صارفین نازیبا القابات سے مخاطب کر رہے تھے۔ کرسٹن بیٹزمین نے کیپشن میں پاکستان کو تیسرے درجے کا ملک قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…