بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اب آپ کا بجلی بل جمع نہیں ہو گا’مختلف بینکوں کاصاف انکار ، حکومت نے نئی شرط عائد کردی

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )بجلی کے بل جمع کروانے والی غریب عوام کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے، شہر کے مختلف بینکوں نے لیسکو کے صارفین سے بجلی کے بل وصول کرنے کے انکار کر دیا، بلوں پر قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو رہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوں پر شائع ہونے والے صارف کا قومی شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لیسکو کے لاکھوں صارفین نے سالہا سال سے بجلی کے کنکشن لے رکھے ہیں،کنکشن لینے کے بعد صارفین نے اپنے نام پر بلوں کو منتقل نہیں کروایا، کنکشن منتقل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لیسکو نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر بجلی کے بلوں پر قومی شناختی کارڈ نمبر لینے کی ہدایت کی تھی، قومی شناختی کارڈ نمبر کیساتھ ساتھ موبائل نمبر لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اس لئے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو سکیں گے دوسری جانب پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2021ـ22ئ کے بعد فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں واقعہ پانچ مرلے کے تمام کیٹگیریز کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکس ایریا کے بجائے 5 مرلے کے گھروں پر کرائے کی مد میں عائد کیا جائے گا۔

کسی بھی آبادی میں واقعہ پانچ مرلے گھر کا مالک اگر اپنے گھر کے کرائے کی مد میں 18 ہزار 750 روپے سے زائد ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہے تو اس پر کرائے کی شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جبکہ 5 مرلے گھر کا وہ مالک جو سالانہ دو لاکھ 25 ہزار سے زائد کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہا ہے اس سے بھی ٹیکس وصول کیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…