اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نجکاری کے نفاذ کے بعد پہلا کارنامہ سامنے آگیا، میو ہسپتال کے گارڈ نے ضعیف مریضہ کا سرجیکل ٹاور میں آپریشن کر ڈالا

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) میوہسپتال پر نجکاری کے نفاذ کے بعد پہلا کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ میو ہسپتال کے گارڈ نے ضعیف مریضہ کا سرجیکل ٹاور میں آپریشن کر ڈالا۔ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے گارڈ وحید بٹ نے 80 سالہ خاتون کا آپریشن کیا۔ زیادہ خون بہنے سے مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے سرجیکل ٹاور میں داخل کردیا گیا ہے۔17 مئی کی شام مریضہ کو کمر پر پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی

لایا گیا۔ سکیورٹی گارڈ نے مائنر آپریشن تھیٹر میں مریضہ کی خود ہی سرجری کر ڈالی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن سے خون بند نہ ہوا لیکن پٹی کر کے گھربھجوا دیا، 2 روز سکیورٹی گارڈ مریضہ کے گھرجا کر پٹی کرتا رہا۔ خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی تو مریضہ کو دوبارہ ہسپتال لانے پر حقیقت سامنے آئی۔ انتظامیہ نے سکیورٹی اہلکار وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…