پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

ان ان علاقوں میں تیز آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوگی ، محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کردی

datetime 22  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں

میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،گذشتہ 24 گھنٹے کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ،خیبر پختونخوا : بالائی دیر09، مالم جبہ 01، کشمیر:چکوٹھی 02، گلگت بلتستان : بونجی ، بگروٹ 01، بلوچستان : بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، دادو 47 ،پڈعیدن اورشہیدبینظیرآبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ سے لاہور میںگرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرد آلود ہوائوں کے چلنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے جس سے شہر کا درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…