پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

رمضان میں مہنگائی سے ستائے عوام کو عید کے بعد بھی ریلیف نہ مل سکا،مزید 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 21  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)عید الفطر کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 17.23 فیصد ہوگئی۔رمضان کے ماہ مقدس میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی تھی ،عید کے بعد بھی مہنگائی میں کمی ایک خواب ثابت ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق آٹا، انڈے، لہسن، پیاز،

چینی، دال چنا، دال ماش، تازہ دودھ، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، گڑ، ماچس کی ڈبیا، باسمتی ٹوٹا چاول، چائے کی پتی اور چکن سمیت مجموعی طور پر 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران آٹا3.01 فیصد، چکن 12.74 فیصد، بیف 2.07 فیصد، سرسوں کا تیل 1.21 فیصد، پیاز 6.97 فیصد اور انڈے 5.36 فیصد، لہسن1.31 فیصد، مٹن 1.18 فیصد اور چینی 3.35 فیصد مہنگی ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹماٹر 17.96 فیصد، آلو 0.02 فیصد، دال مونگ 0.92 فیصد، دال مسور 0.06 فیصد اور ایل پی جی 0.26 فیصد سستی ہوئی جب کہ 19 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں ملک میں مہنگائی کی شرح 17.23 فیصد رہی ہے تاہم پچھلے ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 0.82 فیصد اضافہ ہوا۔ عید الفطر کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 17.23 فیصد ہوگئی۔رمضان کے ماہ مقدس میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی تھی ،عید کے بعد بھی مہنگائی میں کمی ایک خواب ثابت ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…