پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

وزارت ہاؤسنگ نے ملک میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

datetime 21  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)وزارت ہائوسنگ نے ملک میں تیار ہونے والے 50لاکھ گھروں سے لاتعلقی کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ 50لاکھ گھروں کی تعمیر نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کر رہی ہے جس کی براہ راست مانیٹرنگ وزیراعظم

عمران خان خود کر رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام سوالات کے جوابات بھی ان سے ہی لیے جائیں، وزارت ہاؤسنگ کا اس معاملےسے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ کو معاشرے کے کمزور طبقات کو روزگار اور گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کی فراہمی، صحت کارڈ کے اجرا ء اور غریب خاندانوں کے ایک افراد کو فنی و پیشہ وارانہ تربیت دلانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلان جلد سے جلد مرتب کئے جائیں، سرسبز پاکستان آئندہ نسلوں کے تحفظ اور بہتر ماحول کیلئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے زرعی، رہائشی و دیگر زمینوں کے استعمال کے حوالے سے مروجہ قوانین و قواعد میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ زرعی اراضی و گرین ایریاز کا تحفظ کیا جا سکے اور کسی ایسی زمین کی نوعیت بدلنے کا اختیار اعلیٰ سطح پر منتقل کیا جا سکے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے معاشرے کے کمزور طبقوں کو روزگار کے لئے آسان اور کم شرح پر

قرضوں کی فراہمی، کم آمدنی والے افراد کو ذاتی گھروں کی تعمیر کے لئے قرضوں کی فراہمی، صحت کارڈ کی فراہمی اور غریب خاندانوں کے کم از کم ایک فرد کو ٹیکنیکل و پرفیشنل ہنر دلوانے کے حوالے سے جامع پلان بنانے اور پیش کرنے کی ذمہ داری وزیرِ خزانہ کو سونپ دی۔ اجلاس کو وزارتِ ماحولیات کی جانب سے مرتب

کردہ گرین بلڈنگ کوڈکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرگرین بلڈنگ کوڈ ز کا نفاذ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبوں سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ گرین بلڈنگ کوڈ توانائی کی بچت، پانی کی بچت، تعمیری سامان، انڈور ہوا کی کوالٹی، تھرمل کمفرٹ اور محل وقوع و ٹرانسپورٹ پر

مشتمل ہے۔ گرین بلڈنگ کوڈ کے اطلاق سے توانائی کی مد میں 24سے 50فیصدکمی، کاربن کے اخراج کی مد میں 33سے 35فیصد کمی، پانی کی 40فیصد بچت اور سالڈ ویسٹ میں تقریبا 70فیصد کمی واقع ہوتی ہے جبکہ گرین کوڈ پر عمل درآمد کی مد میں اضافی لاگت انتہائی کم ہے جو کہ دو تین سال میں پوری ہو جاتی ہے۔ اجلاس کو ملک

کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز کو ازسر نو مرتب کرنے اور اس حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، سندھ اور خیرپختونخوا نے صوبوں کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز کی تشکیل میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے وزیرِاعظم کو آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بتایا کہ

گرین ایریاز کے تحفظ،زمینوں کے استعمال اور خصوصاً ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی منظوری کے لئے نیا قانون متعارف کرایا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز کو جلد از جلد مرتب کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس رفتار سے غیر منظم اور بغیر منصوبہ بندی شہروں کی حدود میں

اضافہ ہو رہا ہے اس سے نہ صرف ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ اس سے فوڈ سیکیورٹی اور انتظامی مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے لہذا اس امر پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم نے گرین ایریاز کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرسبز پاکستان ہماری آئندہ کی نسلوں کے تحفظ اور ان کو بہتر فضا کی فراہمی

کے لئے ضروری ہے لہذااس حوالے سے زمین کے استعمال کے قواعد و ضوابط اور ان پر عمل درآمد کی حکمت عملی فوری طور پر مرتب کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گرین ایریاز پروٹیکشن پلان اور اس پلان پر عملدرآمد کی حکمت عملی فوری طور پر تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گرین ایریاز کے

تحفظ کو نیشنل ایمرجنسی کے طور پر لیا جائے،گرین ایریاز کے تحفظ کے حوالے سے کوششوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے وزیرِ اعظم کو کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیر کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کئے جانے والے قرضوں، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…