مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک )مسجدالحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران ایک نہایت ناخواشگوار واقعہ پیش آیا جس نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ناخوشگوارواقعے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ نماز جمعہ کا خطبہ جاری ہے
اس دوران ایک مشکوک شخص اٹھا اور منبر کی جانب دوڑ لگا دیں یہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار فوری حرکت میں اور اس مشکوک شخص کو دبوچ لیا ۔ گرفتار شخص کے بارے میں تاحال کوئی مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں ہیں تاہم اسے گرفتاری کے بعد نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے واقعہ سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔
An incident took place earlier today when a man in Ihram attempted to enter the minbar of Masjid Al Haram, Makkah while Sheikh Baleelah was delivering the Khutbah, the man was apprehended by Public Security Officials immediately and has been taken into custody.
— Haramain Sharifain (@hsharifain) May 21, 2021