پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

کمر درد اور مہروں کے درد کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم یہ نسخہ استعمال کریں اور دنوں میں فرق خود محسوس کریں 

datetime 21  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کمر کے مہروں کے درمیان ڈسک کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا سرفہرست ہے اور علاج نہ کرانے کی صورت میں انتہائی مضر صحت نتائج سامنے آ سکتے ہیں یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کمر کے مہروں اور ان کے درمیان ڈسک اور ان سے جڑی ہوئی بیماری کیسے لاحق ہوتی ہے اور اس کا بہترین تدارک کیسے ممکن ہے۔قدرت نے انسان کی ریڑھ کی

ہڈی میں 33 مہرے بنائے ہیں بظاہر تو یہ ایک ہڈی نظر آتی ہے لیکن اصل میں یہ ان 33 مہروں سے مل کر بنتی ہے ہر دو مہروں کے درمیان ایک نرم مواد صورت ڈسک ہوتی ہے جو کہ ریڑھ کی ہڈی میں لچک فراہم کرتی ہے اور جسم کو پیش آنے والی کسی بھی قسم کی شدید ضرب کی صورت میں اس کے اثرات کو زائل کرتی ہے ریڑھ کی ہڈی کے عقب میں ایک سوراخ ہوتا ہے جس میں سے حرام مغز گزرتا ہے جہاں سے دونوں بازوئوں، ٹانگوں، پیشاب و پاخانہ کنٹرول کرنے اور جنسی اعضاء کو نسوں کی ترسیل ہوتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کے نچلے مہروں کے درمیان کی ڈسک کھسک کر نسوں پر دبائو ڈالے تو شدید صورت میں اس کے نتائج دونوں ٹانگوں کا فالج ہونا، پیشاب و پاخانے کا کنٹرول ختم ہونا اور مردانہ طاقت کے خاتمے کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔پچانوے فیصد مریضوں میں کمر کے مہروں کی ڈسک اسی حصے میں متاثر ہوتی ہے۔اسی طرح اگر گردن کے مہروں کی ڈسک اپنی جگہ سے کھسک کر حرام مغز پر براہ راست شدید دبائو ڈالے تو اس صورت میں دونوں بازووں اور دونوں ٹانگوں کا فالج بھی ہو سکتا ہے بروقت علاج نہ کرانے کی صورت میں انسان مستقل طور پر معذور ہو سکتا ہے گردن کے مہروں کی ڈسک عام طور پرتین فیصدمریضوں پراثر انداز ہوتی ہے۔کمر کے مہروں کی ڈسک سے متعلقہ بیماری عموماً عمر کے تیسرے سے پانچویں عشرے میں درپیش آتی ہے۔ وجوہات میں بڑھتی ہوئی عمر، جسمانی طور پر متحرک نہ ھونا، سگ ریٹ نوشی وغیرہ شامل ہیں۔ مردوں میں یہ تناسب عورتوں کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے۔ کمر کے مہروں کی ڈسک کی بیماری میں مبتلا مریض عموماً کمر درد، ٹانگ کا درد، ٹانگ کا سن ہونا کی علامات کے ساتھ نیورو سرجن کے پاس آتے ہیں۔ ابتدائی جسمانی معائنے کے بعد ایم آر آئی تجویز کی جاتی ہے ہڈی کے ڈاکٹر بھی کمر کے مہروں کی ڈسک کا علاج کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…