جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

30 سال کی عمر کے افراد کو کل سے کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ‎‎

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 سال کی عمر کے افراد کیلئے(آج) ہفتہ سے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان مین وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 30 سال کے افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ سے 30 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کو

ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا ، ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو میسج موصول ہونے شروع ہو جائینگے ۔دوسری جانب وزارت صحت نے کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔وزارت صحت کی جانب سے 15 مئی تک لگائی گئی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے 38 لاکھ افراد میں سے صرف 4329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے جن میں سے منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد کو بخار یا کپکپی کی شکایات تھیں جب کہ ویکسین لگوانے والے 33.1 فیصد افراد کو انجیکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایات تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ 15.4 فیصد منفی اثرات والے افراد کو سر درد، جسم میں درد اور فلو کی شکایات ہوئیں جب کہ ویکسین لگوانے والے6.7 فیصد افرادکو ڈائیریا، 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…