منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے قابل تحسین فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاؤنس ملے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کو 15یا 10فیصدسپیشل الاؤنس دینے کی تجاویزمسترد کردیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ گریڈ1سے19تک 7لاکھ21ہزار سے زائدصوبائی ملازمین کو سپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔پہلے سے سپیشل/ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔جون میں سپیشل الاؤنس تنخواہوں میں شامل کردیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازم ہمارے دست و بازوہیں،ان کے مسائل کا احساس ہے۔بجٹ میں بھی صوبائی ملازمین کے لئے خوشخبری ہوگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،میاں محمد اسلم اقبال،ہاشم جواں بخت،سید حسین جہانیاں گردیزی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری فنانس اوردیگرحکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے قابل تحسین فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاؤنس ملے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…