پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

آپریشن نہیں صرف قطرے، کیسے مسلمان سائنسدان نے قرآن پاک سے موتیے کا علاج دریافت کر کے انقلاب برپا کردیا؟

datetime 20  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سویٹزر لینڈ کی ایک دوا بنانے والی فیکٹری نے ایک نئی دوا تیار کی ہے جسے قرآن کی دوا کا نام دیا گیا ہے- یہ دوا بنیادی طور پر آنکھوں کے موتیا کیلئے ہے اس سے موتیا سرجری کے بغیر ٹھیک ہو جاے گا-درحقیقت اس دوا یا قطروں کا نسخہ ایک مصری ڈاکٹر عبدالباسط محمد نے اپنی بہترین تحقیق سے تیار کیا ہے، یہ دوا انسان

کے پسینے والے غدود سے بنائی گئی ہے اور اس سے شفاء یابی کے امکانات 99 فیصد ہیں جو یورپمیں اور امریکہ میں رجسٹرڈ ہو چکی ہے، اور یہ رپورٹ بھی شائع ہو چکی ہے کہ آنکھ میں ڈالنے والے قطرے بنائے جا چکے ہیں-یہ سب کیسے ممکن ہوا ہے اس کیلیے ایک بہت ہی خوبصورت واقعہ ہے جس سے ڈاکٹر عبدالباسط کے اندر ایک طوفان برپا کر دیا اور اتنا بڑا جذبہ پیدا ہوا-ڈاکٹر عبدالباسط کہتے ہیں کہ ایک صبح میں سورۃ یوسف پڑھ رہا تھا اور میری توجہ آیت نمبر 84 اور اس کے بعد کی آیات کی طرف مبذول ہو گئی- کہ “ سیدنا یعقوب علیہ السلام اپنے بیٹے یوسف علیہ السلام کے غم میں رو رو کر آنکھیں ضائع کر لیں اور آنکھیں بالکل سفید ہو گئی ان میں موتیا اتر آیا، اور نظر ختم ہو گئی- اور جب سیدنا یوسف علیہ السلام کا کرتا ان کی آنکھوں کو لگایا گیا تو ان کی آنکھیں ٹھیک ہو گئیں ان کا موتیا ٹھیک ہو گیا اور نظر واپس آ گئی! یہاں آ کر میرا دماغ روشن ہوا۔۔ تو میں نے سوچنا شروع کر دیا، کہ سیدنا یوسف علیہ السلام

کے کرتے میں کیا ایسی چیز ہو سکتی ہے جس نے ان کی آنکھوں کو ٹھیک کیا کیونکہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ غور کرنے والوں کیلئے بہت ساری نشانیاں ہیں، موتیا کیسے ٹھیک ہو گیا! کون سی چیز ہو سکتی ہے جس سے اللہ کے حکم سے فائدہ ہوا؟اور آخر کار میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ پسینہ کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی؟اس کے بعد میں نے اس پر

سوچنا شروع کیا اور پسینہ اور اس کے اندر کون سے کیمیکل اجزا ہوتے ہیں اس پر تحقیق شروع کر دی، اور پھر میں نے 350 مریضوں پر اس کا تجربہ شروع کر دیا، اور یہ دوا تین مرتبہ روزانہ دو ہفتوں کیلٸے استعمال کروائی-آخر کار مجھے 99 فیصد نتائج ملے، اور یہ میرے لیئے بہت بڑی کامیابی تھی، اور یہ قرآن کا بہت بڑا معجزہ تھا۔ اور اب یہ دوا یورپ

اور امریکہ کی کمپنیاں پیٹینٹ نمبر لے کر اس معجزہ کو دوا کی صورت میں ایک بے مثال ایجاد کے طور پر رکھنے والی ہیں-اپنے بہترین نتایج اور تحقیق کے بعد ایک سوئس کمپنی کے ساتھ انہوں نے معاہدہ کیا ہے جو اس دوا کو مارکیٹ کرے گی اور اس کا نام ہوگا قرآن کی دوا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ہم نے قرآن کو زمین پر بھیجا جو کہ شفاء ہے اور رحمت ہے مگر جو اس پر یقین رکھتے ہیں!!

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…