اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

راولپنڈی رنگ روڈ زلفی بخاری کو لے ڈوبا

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ روڈ سکینڈل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو لے ڈوبا، زلفی بخاری استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، انہوں نے اپنے آپ کو رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے پیش کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ میرے وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی شخص کا اگر کسی انکوائری میں نام آ جائے، چاہے

وہ غلط ہو یا صحیح، اسے اپنا نام کلیئر ہو جانے تک اپنے عوامی عہدے سے علیحدہ ہو جانا چاہیے، لہذا رنگ روڈ منصوبے میں مجھ پر لگنے والے الزام کی وجہ سے میں اپنا نام کلیئر ہونے تک عہدے سے استعفیٰ دے کر مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا رنگ روڈ یا رئیل اسٹیٹ کے کسی اور جاری منصوبے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس بار انکوائری اہل افراد کی جانب سے ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ میں جوڈیشل انکوائری کی حمایت کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…