اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کرنے کا جرم کرنے کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کرنے کا جرم کرنے کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے ،عید کی چھٹیوں میں عمران صاحب کو غریب کی یاد

آئی، نہ مہنگائی، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر دفتر کھلوا کر عوام کو ریلیف دینے کی فکر ہوئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے لئے سب سے ضروری عدالتی حکم کی توہین اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا تھا ،عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں،عمران صاحب کو عید کے دن دفتر خارجہ کھلوا کر فلسطین پر قرارداد تیار کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی،عمران صاحب کو عید کے دن وزرات خزانہ کھلوا کر عوام کو ریلیف دلانے کی توفیق نہ ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب، کابینہ ، وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اطلاعات کی ایک گھنٹے میں دو پریس کانفرنس ، یہ ہے شہباز شریف کا خوف ۔ انہوںنے کہاکہ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کے لیے کچھ کرنے کے بجائے عمران صاحب نے شہباز شریف صاحب کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا ،عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کو 19 فیصد مہنگی سے نجات دلانے کا کوئی اقدام کرنے کی کوئی توفیق نہ ہوئی۔  مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کرنے کا جرم کرنے کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…