اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر میں چینی کا 3 روز کا سٹاک رہ گیا، بحران پیدا ہونے کا خدشہ

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہورکی پرچون مارکیٹ میں بھی چینی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث مارکیٹ میں چینی کا 3روز کا سٹاک رہ گیا، پرچون میں چینی کے نرخ تاحال 100 روپے کلو پر برقرار ہے، صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے سپلائی معمول پر نہ آنے کی صورت میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کارروائیوں کے بعد پرچون مارکیٹ میں بھی چینی کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے لگی، شوگر ڈیلرز کے خلاف کارروائی سے مارکیٹ میں دبا بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں چینی کا 3 روز کا سٹاک رہ گیا۔ پرچون میں چینی

کے نرخ 100 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔بابر سنٹر کی بندش سے ہول سیل اور پرچون مارکیٹس میں 36 لاکھ کلو چینی کا شارٹ فال ہے۔ لاہور کو یومیہ چینی کے 50 کلو والے 24ہزار تھیلے درکار ہیں، شہر میں چینی کی یومیہ کھپت 12لاکھ کلو گرام ہے۔صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف کہتے ہیں کہ حکومت کو مارکیٹ میں چینی کی فراہمی بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ورنہ بحران پیدا ہو سکتا ہے۔شوگر ملز سے چینی کی لوڈنگ نہ ہونے سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی متاثر ہورہی ہے، جس سے چینی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…