جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کے آغاز کے حوالے سے اہم پیشرفت

datetime 25  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کے سب سے بڑی منصوبے کے آغاز کے حوالے سے اہم پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں میگا آئل سٹی منصوبے کی تعمیر کیلئے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری

کی جائے گی، اس منصوبے کا ماسٹر پلان تیار کیے جانے کا کام تیزی سے جاری ہے جو رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیے جانے کا امکان ہے۔ گوادر میں کل 88 ہزار ایکڑ کے رقبے پر آئل سٹی تعمیر کی جائے گی۔سعودی عرب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز مالیت کی آئل ریفائنری منصوبے پر جلد باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا، منصوبے کے حوالے سے سعودی حکومت سنجیدہ ہے۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے عالمی بحران کی وجہ سے معاملات میں کچھ تاخیر ضرور ہوئی ہے تاہم حالات میں کچھ بہتری آتے ہی منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام کے جلد سے جلد آغاز کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔سعودی فرمانروا بھی پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی منظوری دے چکے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت کچھ ماہ پہلے ہوئے اجلاس میں پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری معاملات پر غور کیا گیا تھا۔ غور و فکر کے بعد

شاہ سلمان نے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کے آغاز کی منظوری دے دی تھی جبکہ منصوبے پر پیشرفت کیلئے حال ہی میں سعودی حکومت کے وفد کی پاکستان آمد بھی ہوئی تھی۔اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساحلی اور سی پیک کیلئے سب سے

اہم شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی۔ گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل اکتوبر 2019 میں شروع کر دیا گیا تھا۔گوادر آئل ریفائنری کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں توانائی کے شعبہ کا سب سے بڑا

منصوبہ ہو گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے معاملے میں بہت حد تک خود کفیل ہو جائے گا۔ منصوبے سے پاکستان پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کر سکے گا۔ زیادہ ذخائر ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، جو ملک کی معیشت کیلئے مثبت نتائج کا باعث بھی بنے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…