اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

ن لیگ کو اس حال تک پہنچانے میں مریم صاحبہ کا ہاتھ ہے پی ڈ ی ایم تحریک کی ناکامی ، وجہ مریم نوازشریف قرار

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی زیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے ،عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے حتساب کریں گے،پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے،یہ استعفے نہیں دیں گے ، سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے،مسلم لیگ (ن )کو اس مقام تک مریم نوازنے پہنچایا،پیپلز پارٹی کا

پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہ گیا،ہندوستان اپنے سرمائے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے فوج چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے نہیں ، پاکستان اور اسلام کیلئے جان دے رہی ہے،ہزارہ قبیلہ نے دوراندیشی کا ثبوت دے کر ملک کو ہنگامی حالات سے نجات دلائی،سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے،پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی آکر دکھائے۔فریڈم ہائوس میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کو آگے کے کر جائے گا۔انہوںنے کہاکہ عمران جان پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرے گا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو ٹھیک کرے گا۔انہوںنے کہاکہ احتساب کے نام پر لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ چوروں ڈاکوؤں سے مفاہمت کی بجائے قانون کی نذر کرے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ پہلی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے،پہلے ہی کہا تھا یہ نہ استعفی دیں گے نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ استعفے نہیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ نون کو اس حال تک پہنچانے میں مریم کا ہاتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم سیاسی دور اندیشی سے کام لیتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں عمل دخل نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی جدوجہد کا دنیا میں نام ہوگاانہوںنے کہاکہ علما اور ایم دنیا ایم نے بہت تدبر کا ثبوت دیا ہے،اپوزیشن اس دھرنے کو غلط استعمال کررہی تھی۔انہوںنے کہاکہ ہزارہ قبیلہ قبیلے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا اور ملک کو مسئلوں سے بچایا،پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے بہت قربانیاں دیں۔شیخ رشید نے کہاکہ پاک فوج چوروں اور ڈاکوؤں کے لے جان نہیں دے رہے،پاک فوج پاکستان اور اسلام کے لیے جان دے رہی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ ہے،اگر ان میں ہمت ہے تو آئیں یہ پنڈی کی طرف۔شیخ رشید نے کہاکہ ہندوستان اپنے سرمایے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ساری سازشیں ناکام ہوں گی پاکستان آگے جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…