اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’سانحہ ماڈل ٹائون کے ماسٹر مائنڈ کون ہیں ‘‘ مشتاق سکھیرا کو راتوں رات بلوچستان سے پنجاب کیسے لایا گیا لیگی رہنما احسن اقبال کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال غیرت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کا نام بتائیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پیچھے کوئی اور تھا تو 4 سال اپنے دور اقتدار میں اپنے منہ کو زپ کیوں لگا رکھی تھی؟

ہم 4 سال مسلسل سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش کا مطالبہ کرتے رہے اور اس کیلئے قانونی چارہ جوئی بھی کی۔ہمارے غیر جانبدار تفتیش کے مطالبے کی سب سے زیادہ مخالفت نواز شریف اور شہباز شریف نے کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار شہباز حکومت کو ٹھہرایا گیا۔نواز شریف اورشہبا ز شریف دونوں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے نامزد ملزم ہیں۔شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر اثر انداز ہوتے ہوئے مقدمہ تک درج نہ ہونے دیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر بھی عدالت کے حکم پر درج ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی مشتاق سکھیرا کو راتوں رات بلوچستان سے پنجاب لایا گیا۔احسن اقبال بتائیں آئی جی پنجاب کو ہنگامی بنیادوں پر بلوچستان سے پنجاب کیوں لایا گیا اورڈی سی او لاہور کو کیوں تبدیل کیا گیا؟ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ضروری ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش کروائی جائے اور ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سمیت درجنوں پولیس افسران کو بطور ملزم طلب کر رکھا ہے۔ احسن اقبال سچ بولیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا حکم دینے والوں کے نام بتا کر اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کریں۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ نواز شریف اور شہباز شریف ہیں جبکہ ان کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کی ذمہ داری رانا ثنااللہ نے پوری کی۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال سمیت تمام ن لیگیوں کو جلد قانون اور عوام کی عدالت میں یہ اعتراف کرنا پڑے گا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا منصوبہ جاتی امراء میں بنا۔احسن اقبال اس طرح کے بیان دے کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ملک کا بچہ بچہ شریف برادران اور انکے حواریوں کے بھیانک مجرمانہ کردار کو اچھی طرح جانتا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…