ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پٹرول پمپس بند کر دیے گئے، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کو ئٹہ(آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پیٹرول پمپس بند کردئیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو پیٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ڈیزل کی قیمت 21 روپے31 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 101روپے46 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے50 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 59روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے عامر پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی ہوجائے گا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس بند کردئیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو پیٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں کی جانب سے پیٹرول پمپس کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوتا ہے لیکن پیٹرول بہت پہلے نایاب ہوگئے خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…