اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان سے بہت جلد ہوم اپلائنسز کی برآمد شروع ہوجائے گی،سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد ای سی سی میں جلد پیش کیا جائے گا۔ جمعہ کو مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سے متعلق اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہاکہ
پاکستان سے بہت جلد ہوم اپلائنسز کی برآمد شروع ہوجائے گی، پاکستانی ہوم اپلائنسز عالمی معیار کے مطابق ہیں، ملک کی روائیتی برآمدات سے ہٹ کر ملکی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں، نئے شعبوں میں انجینئرنگ اور فارما سوٹیکل کی برآمدات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، پاکستان اپنے 5 روائیتی برآمدی شعبوں سے ہٹ کر دیگر شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کررہا ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں خام مال پر امپورٹ ڈیوٹیز میں کمی اور ٹیرف پر نظرثانی کی گئی ہے۔مشیر تجارت نے کہاکہ انجینئرنگ اور ہوم اپلائنسز کی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں،، سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد ای سی سی میں جلد پیش کیا جائے گا۔مشیر تجارت نے کہاکہ موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی وجہ سے بھی پاکستانی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان سے بہت جلد ہوم اپلائنسز کی برآمد شروع ہوجائے گی،سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد ای سی سی میں جلد پیش کیا جائے گا۔ جمعہ کو مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سے متعلق اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہاکہ پاکستان سے بہت جلد ہوم اپلائنسز کی برآمد شروع ہوجائے گی، پاکستانی ہوم اپلائنسز عالمی معیار کے مطابق ہیں