اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

کار سے لاشیں ملنے کا معاملہ،بچوں کو زیادتی کر کے قتل کیا گیا

datetime 15  مئی‬‮  2020 |

کراچی ( آن لائن ) کراچی کے علاقے منگھوپیر سے چار روز قبل لاپتہ ہونے والی بچوں کی ملنے والی لاشوں اور قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔دونوں بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں سے مبینہ زیادتی کے بعد ان کو قتل کر کے لاشیں کار میں رکھی گئی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پہلے پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوسکتی ہے

مگر لاشیں کئی دن پرانی ہونے کے باعث زیادتی کے نشانات نہ مل سکے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچوں کے سروں پر تیز دھار آلے سے وار کیے گئے تھے اور ان کے سر کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔لاشوں کی حالت کافی خراب ہونے کی وجہ سے جسم پر کوئی نشانات نہیں ملے البتہ معائنے کے دوران دونوں کے سروں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ملی ہیں۔زیادتی سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی زیادتی کا پتہ لگ سکے گا۔ لاشیں کئی دن پرانی کے باعث حالت خراب تھی جس کی وجہ سے زیادتی کے نشان ظاہر نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ کراچی کے ضلع ویسٹ کے علاقے منگھوپیر میں نیا ناظم آباد کے قریب بس اسٹاپ پر کئی روز سے لاوارث کھڑی کار کے اندر سے 2 لاپتہ کمسن بچوں کی کئی روز پرانی لاشیں ملی تھیں۔منگھوپیر تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر گل اعوان کے مطابق نیا ناظم آبادکے قریب عمر کالونی کے ایف 11 بس اسٹاپ پر کھڑی ایک لاوارث کار نمبر ڈی 8262 سے تعفن اٹھنے پر اہلِ محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق کار لاک تھی جس کے شیشے توڑ کر گیٹ کھولا گیا تو 2 بچوں کی لاشیں کار میں پڑی تھیں۔ایک بچے کی لاش کار کی عقبی سیٹ پر اوندھی پڑی تھی جبکہ دوسری لاش دونوں اگلی سیٹوں کے درمیان موجود تھی۔پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی شناخت دانش زبیر اور عبید سعید کے نام سے ہوئی ہے جو 10 مئی سے پراسرار طور پر لاپتہ تھے۔ پولیس کا شبہ ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے اس کار میں گھس گئے اور دروازوں کے لاک خراب ہونے کی وجہ سے گیٹ نہ کھول سکے۔کافی عرصے سے کھڑی کار کے شیشوں پر گرد جم جانے کی وجہ سے باہر سے کسی کو بچے نظر نہیں آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…