منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایران کو راست راستے پر لانے کیلئے امریکا نے حتمی وارننگ جاری کر دی

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور ایران سے اس بارے میں باز پرس کی جائے۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیک پومپیو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران کا جوہری مواد سے متعلق رپورٹس فراہم نہ کرنا جوہری عدم پھیلاؤ معاہدوں کی واضح خلاف ورزی ہے

۔پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران پر عائد بین الاقوامی اسلحہ پابندی کی تجدید کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی تہران سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو اپنی تمام تر تنصیبات(آئی اے ای اے ) کے تفتیش کاروں کے لیے کھولنی چاہئیں اور اسے عالمی توانائی ایجنسی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے۔پومپیو نے مزید کہا کہ ایران کو ایٹمی پروگرام کے بارے میں جھوٹ بولنے سے باز آنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کرونا وائرس کے پھیلائو کو چھپانے کے لیے جھوٹ بول رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے ایران کو نئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا، تہران کا رویہ تبدیل کرانے کے لیے دبائو اس پر ڈالتا رہے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے مابین ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد افغانستان میں ہونے والے تشدد کا کوئی جواز نہیں۔ تمام فریقین کو معاہدے کی اپنی شرائط اور ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔پومپیو نے دوحہ معاہدے پر دستخط کے چار دن بعد واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امن عمل کو آگے بڑھانا ہے تو فوری طور پر تشدد کو روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر معاہدے میں عمل درآمد میں تاخیری حربوں کے بجائے قیدیوں کے تبادلے کے عملی پہلوؤں پر بات چیت سمیت دیگر اقدامات پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تحقیقات سے متعلق عالمی فوج داری عدالت کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…