اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن،40 گھروں کی تلاشی، اسلام آباد میں حیران کن صورتحال

datetime 22  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوہسار کے علاقوں میں مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران 40 گھروں اور150 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا،15 مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کے لیے تھانے منتقل کیا گیا، سر چ آ پر یشن کے دوران 07 منشیات فروشوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے شراب، بئیر، الکو حل، ہیر وئن، پتنگیں اور ڈور بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے، مزید تفتیش جا ری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آبادپولیس،

رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے ایس پی سٹی سرفراز احمد ورک کی زیرنگرانی کوہسار کے علا قوں میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران40 گھروں اور150 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا،15 مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کے لیے تھانے منتقل کیا گیا،سر چ آ پر یشن کے دوران 07 منشیات فروشوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے40بو تلیں شراب،30ڈبے بئیر،20لیٹر الکو حل،200 ہیر وئن، پتنگیں اور ڈور بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے، مزید تفتیش جار ی ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے کہا کہ سر چ آ پر یشن پی ایس ایل کی سیکور ٹی کے حوالے سے سٹی زون کے مختلف علا قوں میں روزانہ کی بنیا د پر کیا جار ہا ہے، اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہیں کہ سرچ آپریشن کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گر گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…