اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر بارے بھارت کی اصلیت کھول دی، سعودی عرب پہنچنے پرشاندار استقبال

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے مختصر دورے کے دوران سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان بن عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور اہم علاقائی وبین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جب سعودی وزارت خارجہ پہنچے تو سینئر سعودی حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

اس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات،مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گذشتہ چار ماہ سے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کا مکمل محاصرہ کیے ہوئے ہے۔بھارت نے دنیا کو اصل حقائق سے بے خبر رکھنے کیلئے ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم، بھارتی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرنے کے لیے عالمی برادری، بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں “وزٹر بک” میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروانی اور خطے میں امن وامان کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…