اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں چارماہ کے دوران 44فیصد کمی،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ کے دوران تقریبا 44فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک ملک میں 40 ہزار 586 کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی،

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں ملک میں 72ہزار563یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی عرصے میں ملک میں 45 ہزار 745یونٹ کاروں کی پیداوارہوئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 80ہزار741یونٹ کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے میں ہنڈا کاروں کی پیداوارمیں 71.19 فیصد اورسوزوکی سوفٹ کی پیداوارمیں 63.25 فیصد کمی دیکھنے میں آئی،ٹویوٹا کرولا کی پیداوارمیں کمی کا تناسب 60.21 فیصد رہا۔ سوزوکی کلٹس کی پیداوارمیں 33.92 فیصد، سوزوکی ویگن آر کی پیداوار میں 75.97 فیصد اورسوزوکی بولان کی پیداوارمیں 72.19فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جاری مالی سال کے دوران سوزوکی آلٹوکی 16 ہزار 991 یونٹ گاڑیوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو تمام فروخت ہوئیں جبکہ ہنڈاکاروں کی پیداوارمیں کمی کاتناسب 67.69فیصد رہا۔



کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…