منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عوام خبرادراہوشیار ر! اب جتنی بجلی کے یونٹ کم استعمال کریں گے بل اتنا زیادہ دینا پڑے گا،حیرت انگیز فیصلہ کرلیاگیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارون آباد (این این آئی)عوام خبرادراہوشیار ر اب جتنی بجلی کے یونٹ کم استعمال کریں گے بل اتنا زیادہ دینا پڑے گا اور جس قدر یونٹ زیادہ استعمال کئے جائیں گئے بجلی کا بل اس قدر بتدریج کم ہوتا جائے گا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی عمر ایوب چیمہ کے حکم پر

چیف میپکو ملتان طاہر محمود کی جانب سے مدرسہ فیض العلوم فقیر والی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی عوام نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل بیان کئے اس موقع پر چیف میپکو طاہر محمود موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کہا کہ ہمارا بجلی چوروں کے خلاف بالا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں بہت سے لوگ پکڑے گئے اور انہیں جر مانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جا چکا ہے اور اگر کوئی واپڈا اہلکار بجلی چوری یا کر پشن میں ملوث پایا گیا تو ہمیں مطلع کریں اسکے خلاف محکمہ قانونی تادیبی کاروائی عمل میں لائے گا اس موقع پر انہوں نے روزنامہ92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چار ماہ کے لئے ٹیرف میں تبدیلی کر دی ہے جس کے تحت اب جتنی زیادہ بجلی استعمال کی جائے گئی اتنا ہی بجلی کا بل کم ہوتا جائے گا۔کھلی کچہری کے انعقاد پر عوام نے چیف میپکو ودیگر افسران ایس ای سر کل بہاولنگر شاہد نعیم چیمہ،ایکسین واپڈا غلام رسول سکھیرا ودیگر کی خدمات کو سراہا اور انہیں مسائل حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…